مشرق وسطی

اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے:قطری وزارت خارجہ

شیعہ نیوز:قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جنگ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے جو بچوں اور بے گناہوں کو قتل کرتی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لؤلؤ الخاطر نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہوا ہے وہ ایسی فوج کی غیر مساوی جنگ تھی جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے غزہ کے بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ بچے جو شہید ہوئے ہيں، فلسطینی ہیں اور حماس کے رکن بھی نہيں تھے۔

انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئی ایک امریکی کارکن کی تصاویر بھی دکھاتے ہوئے کہا کہ ایسا صرف فلسطینیوں کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا ہے، کیا آپ کو امریکی کارکن رشل کیوری یاد ہيں جنہیں اسرائیلی فوجیوں کو 2003 میں ہلاک کر دیا تھا؟ وہ صحافیوں کا قتل عام کرتے ہیں تاکہ ان کی آواز کچل سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button