اسرائیل عالمی عدالت کے فیصلوں کو نظرانداز کرکے قتل عام کررہا ہے، حماس
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا کے ایک اسکول میں شہریوں کو قتل کرنے کے اسرائیلی قابض فوج کے بھیانک جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ "ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض فوج کے جاری جرائم آئے روز منظر عام پر آ رہے ہیں، جن میں سے تازہ ترین جرم کو دستاویزی شکل میں فلسطینی اسیران کلب نے دی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا کے ایک اسکول میں تقریباً 30 فلسطینیوں کو بے دردی کےساتھ موت کے گھاٹ اتارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غرہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 118 فلسطینی شہید، 190 زخمی
شہید ہونے والے فلسطینیوں کی لاشوں سے پتا چلتا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں انہیں ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں اور ان کی آنکھوں پرپٹی باندھی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نےان شہریوں کو تشدد کے بعد بے دردی کے ساتھ اجتماعی طور پر قتل عام کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ "یہ گھناؤنا جرم اور ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف نیو نازیوں کے ذریعہ کئے جانے والے دوسرے لوگ ایک لعنت بن کر رہیں گے۔
وہ دن آئے گا جب وہ ان کی بربریت اور جرائم کا انہیں جواب دینا ہوگا۔
حماس نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ "اس خوفناک جرم کو دستاویزی شکل دیں، اس مجرم فوج اور اس کے نازی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے جو بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کی پرواہ کیے بغیر ہمارے فلسطینی عوام کو قتل و غارت گری جاری رکھے ہوئے ہیں۔