پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رانی پور، عزاداروں پر ایف آئی آرز کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ کے شہر رانی پور میں محرم الحرام کے عشرہ اول کے بعد 115عزاداروں کے خلاف مقدمات قائم کرنے پر پریس کلب رانی پور کے صحن میں بھوک ہڑتال کیمپ قائم کردیا گیا۔

قبل ازیں عزاداروں کی جانب سے رانی پور پریس کلب پر احتجاج کیا گیا، جس سے خطاب میں شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں عزاداری امام حسین علیہ السلام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ہم ساٹھ برس سے گاؤں وڈا بھیلار میں عزاداری کرتے ہیں لیکن اس برس ایس ایچ او رانی پور نے ماتمی جلوس کو پولیس سیکیورٹی دینے کے باوجود پولیس تھانہ رانی پور پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، علامہ سبطین سبزواری

رہنماؤں کے مطابق مقدمہ میں ایک سو پندرہ عزاداروں کو نامزد کیا گیا ہے، غیرمعینہ مدت تک پریس کلب رانی پور کے صحن میں بھوک ہڑتال کیمپ قائم کررہے ہیں۔ بھوک ہڑتالی کیمپ پر مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنان اور عزادار حسین علیہ السلام کی آمد جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button