
اسرائیل غزہ کے باشندوں کو بنیادی ضروریات سے محروم کر رہا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کو امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے پر انتباہ جاری کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کی عارضی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں "بڑے پیمانے پر شہادتیں” ہوئی ہیں۔
او سی ایچ اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے امدادی کارکنوں اور ان کی تنصیبات پر حملوں اور انسانی نقل و حرکت پر انتہائی پابندیوں کی وجہ سے امدادی کوششیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوری میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے باوجود 18 مارچ کو غزہ کی پٹی پر دوبارہ جارحیت کی، جس میں 1,890 فلسطینی شہید اور 4,950 زخمی ہوئے۔
اسرائیل کو غزہ جنگ کی وجہ سے عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔