فرانس، بائیں بازو کی جماعتوں کے جشن میں فلسطینی جھنڈے
شیعہ نیوز: فرانس میں انتخابات میں کامیابی پر بائیں بازو کی جماعتوں کے جشن کے دوران شرکاء کے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے نظر آئے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس میں پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کی جماعتوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق بائیں بازو کی جماعتوں نے182 سیٹ حاصل کئے ہیں جبکہ صدر میکرون کی جماعت نے 168 سیٹیں جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے تل ابیب کے اطراف کا ہائی وے بند، ٹائر جلائے گئے
انتخابی نتائج میں فیصلہ کن برتری کے بعد بائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔
جشن کے دوران شرکاء اپنے ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ فلسطین کے جھنڈے بھی تھے جو جشن کے دوران لہرارہے تھے۔
یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ اس کے باوجود صدر میکرون سمیت مغربی حکمران نیتن یاہو کی حمایت پر کمربستہ ہیں۔