دنیا

صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے تل ابیب کے اطراف کا ہائی وے بند، ٹائر جلائے گئے

شیعہ نیوز: صیہونیوں نے اسرائیلی کابینہ کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب کے اطراف کا ایک ہائی وے بند کردیا۔

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ مظاہرین نے بدھ کو نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے نیتن یاہو حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے تل ابیب کے اطراف میں واقع ھود ھشارون علاقے کا ہائی وے بلاک کردیا اور اس پر ٹائر جلائے۔

اس اصلی ہائے وے کو بلاک کرنے کا مقصد غزہ میں فلسطینی استقامت کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے انجام کی بابت بے توجہی پر احتجاج کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما محمد کو سزائے موت

ابھی حال ہی میں بھی صیہونیوں نے تل ابیب روڈ اور ایالون روڈ پر اکٹھا ہو کر سڑکوں کو بند کر دیا تھا۔

سنیچر کے دن بھی صیہونی انتہاپسندوں نے تل ابیب میں مظاہرے کر کے نیتن یاہو کابینہ کی تحلیل اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے فلسطینی استقامت سے سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

گذشتہ کئی دنوں سے مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کی لہر آئی ہوئی ہے اور صیہونی تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں مظاہرہ کر کے صیہونی جنگی قیدیوں کی فوری رہائی کے لئے سمجھوتے کا مطالبہ کر رہے ہيں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button