اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران سے زیادہ اسرائیل کو پاکستان کی ایٹمی طاقت کھٹکتی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں تنظیم تحریک بیداری امت مصطفی کے اجتماع سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ایران سے زیادہ اسرائیل کو پاکستان کی ایٹمی طاقت کھٹکتی ہے۔

ایران کسی بھی قسم کے مذاکرات سے پہلے اپنے اوپر عائد تمام پابندیاں اٹھائے جانے کی شرط پر ڈٹا ہوا ہے، جبکہ امریکہ پہلے سے بھی خطرناک و سخت تر معاہدہ ایران پر مسلط کرنا چاہتا ہے، ایسے میں ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے اسرائیل نے اعلان جنگ کیا ہے، جس میں عرب ممالک بھی درپردہ اور بعض بالکل کھل کر اسرائیل کیساتھ ہم قدم ہو کر اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کسی اوباش و بدمعاش کی طرح ایک اسلامی مملکت کو دھمکیاں دے رہا ہے اور اسکے مقابلے میں بے غیرتی کی حد تک سکوت و خاموشی ہے۔ کوئی ملک رسمی طور پر بھی بیان نہیں دے رہا۔ بے وجدان و بے ضمیر حکمرانوں کو صرف اپنا اقتدار عزیز ہے۔ ذلیل ترین صہیونی اٹھ کر ایک اسلامی سرزمین کو دھمکا رہے ہیں۔ ایسے میں ان سے نفرت، مذمت و بیزاری کا اظہار کرنا سب مسلمانوں کیلئے لازمی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں بفرمان رسول خداﷺ حضرت فاطمہ زہراؑ خواتینِ عالم کیلئے نمونہ عمل ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کشمیر و فلسطین پر خاموشی اختیار کی تو یہ حال ہوا اور اگر بالفرض یہ جرثومہ فساد اسرائیل، ایران پر حملہ کر دیتا ہے تو یہ ایران پہ رکے گا نہیں۔ ایران سے زیادہ اسرائیل کو پاکستان کی ایٹمی طاقت کھٹکتی ہے اور یہ امریکہ کے شیطانی نقشے میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے ناپاک عزائم اور جارحیت کیخلاف تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) نے 19 دسمبر بروز اتوار کو ملک گیر ’’مردہ باد اسرائیل ریلی‘‘ کا اعلان کر رکھا ہے۔ لاہور میں ریلی صبح 11 بجے مال روڈ پر مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی جس کی قیادت علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ ریلی سے خطاب میں مقررین اسرائیل و بھارت سمیت ہر جارح اتحاد کی امت مسلمہ کیخلاف سازشوں، اس کے جارحانہ عزائم اور خطے میں بڑھتی ہوئی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button