
اسرائیل غزہ کی دلدل میں پھنس گیا ہے، صہیونی ویب سائٹ
شیعہ نیوز: اسرائیلی نیوز ویب سائٹ واللا نے اپنے تازہ تبصرے میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے دلدل میں بری طرح پھنس گیا ہے۔غزہ میں ڈھائی مہینے آپریشن کے باوجود حماس کے حوصلے مزید بلند ہورہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا نے غزہ میں صہیونی فورسز کی شکست کا اعتراف کرنا شروع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ شہید سلیمانی کی برسی پر 3 جنوری کو خطاب کریں گے
ویب سائٹ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کاروائیوں کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھائی مہینے بھرپور آپریشن کے باوجود حماس کے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہورہے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی کامیابی کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کررہا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کے سابق سربراہ نے حماس کے خلاف فتح کو ناممکن قرار دیتے ہوئے صہیونی حکومت سے فوری عقب نشینی کا مطالبہ کیا ہے۔