اسرائیل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا عادی ہے، ناظر ممالک نگرانی کریں، لبنانی صدر
شیعہ نیوز: لبنانی صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناظر ممالک کو معاہدے کی پیروی کرنی چاہئے کیونکہ اسرائیل اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کا عادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدر جوزف عون نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاہدے سے غزہ کی افسوسناک صورت حال کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی شقوں کے بارے میں اسرائیل کا عزم ضامن ممالک کی پیروی کا متقاضی ہے کیونکہ اسرائیلی دشمن اپنے وعدوں سے فرار کا عادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاراچنار جانے والے تیسرے امدادی قافلے پرکالعدم سپاہ صحابہ کے راکٹ حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں
لبنانی نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان پر حملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں دشمن کے اپنی ذمہ داریوں سے فرار کا واضح ثبوت ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی بنیاد پر فلسطینیوں کے آزاد ملک کے حق پر زور دیتے ہیں۔