مشرق وسطی

اسرائیل کا غاصبانہ تسلط اور ظلم دائمی نہیں بلکہ جلد زوال پذیر ہوگا، عرب لیگ

شیعہ نیوز: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر کہا ہے کہ فلسطینی قوم جس ظلم کا کئی عشروں سے سامنا کررہی ہے وہ ہمیشہ نہیں رہے گا۔ فلسطینی قوم 70 سال سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے مگر اسرائیل کا غاصبانہ تسلط اور ظلم دائمی نہیں بلکہ جلد زوال پذیر ہوگا۔

فلسطینیوں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں احمد ابو الغیط نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کو دبانے اور فلسطینیوں کے مستقبل کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظرانداز کرکے فلسطینیوں کے حقوق غصب کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بھی کوشش جو دو ریاستی حل کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے لیے دائمی امن اور ان کے مسلمہ حقوق کی فراہمی سے ہٹ کر ہوں گی وہ ماضی کا قصہ بن جائیں گی۔ فلسطینی قوم جلد اپنے حقوق حاصل کرے گی۔ وقت گذرنے کے ساتھ فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ابو الغیط کہنا تھا کہ موجودہ وقت ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے اور اس وقت پوری دنیا کورونا کی وبا کی زد میں ہے۔ اس وبا نے دنیا میں انسانوں کےتحفظ کے لیے مزید اقدامات پر مجبور کیا ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فوری امداد کی فراہمی پرزور دیا اورعالمی برادری سے کہا کہ وہ ‘ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’ اونروا کو فنڈز کرےتاکہ 55 لاکھ فلسطینی مہاجرین کو ان کے حقوق فراہم کیے جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button