اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل پرہمارا موقف واضح اور دوٹوک ہے، اُس پر ہم کل بھی قائم تھے اورآج بھی قائم ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاج، لانگ مارچ اور جلسوں سے یہ حکومت کہیں نہیں جائے گی، ان کی 31 جنوری کی ڈیڈلائن کا بھی وہی حال ہوگا جو 31 دسمبر کی ڈیڈلائن کا ہوا، 31دسمبر کو ان کے استعفے آنے تھے؟ وزیراعظم عمران خان کو عوام کا اعتماد حاصل ہے وہ پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے؟ میں پی ڈی ایم کو آج کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو مستعفی نہیں ہوں گے وہ 31 جنوری کا انتظار کیوں کرتے ہیں، انہیں جو فیصلہ کرنا ہے ابھی کرلیں۔ پی ڈی ایم کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالنے جا رہی ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ انہیں اس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔ دراصل اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے اس پر ہم کل بھی قائم تھے اور آج بھی قائم ہیں۔ اب تو اسرائیل نے بھی وضاحت کر دی ہے چنانچہ اپوزیشن نے حکومت کو دباو میں لانے کیلئے جو بیانیہ تشکیل دیا تھا وہ دم توڑ چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا بیان، میرا بیان اور وزارت خارجہ کی اسٹیٹمنٹس ریکارڈ پر موجود ہیں اس دوران سامنے آنے والا مولانا اجمل قادری کا بیان تہلکہ خیز اور وضاحت طلب ہے، نون لیگ کی قیادت کو بتانا ہوگا کہ مولانا اجمل قادری کس ایجنڈے پر اور کیا پیغام لیکر اسرائیل گئے؟ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہم پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب نے نیامے ڈیکلریشن میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا، خبر سامنے آ رہی ہے کہ سعودی عرب کا ایک بہت بڑا وفد جلد پاکستان آ رہا ہے جس میں ان کے وزیرخارجہ سمیت اہم شخصیات شامل ہوں گی، یہ سب اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

میں نے گذشتہ دنوں ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر کے ذریعے عالمی برادری پر واضح کیا کہ بھارت اپنی اندرونی ناگفتہ بہہ صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے، ہندوستان دہشت گردوں کی تربیت اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے، ہندوستان پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کر رہا ہے، "ای ،یو، ڈس انفولیب” نے بھارت کے گھناونے عزائم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close