مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے کسی بھی اقدام کا پوری قوت سے جواب دیں گے: جنرل سلامی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے کسی بھی اقدام کا پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔

المیادین ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ خطے میں اسرائیل کے کسی بھی اقدام کا نتیجہ اس کی منشا کے برخلاف برآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، صیہونی حکومت کے ہر شیطانی عمل کا اسی سطح پر یا اس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ جواب دے گا۔

جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے زوال کے لیے حالات پوری طرح آمادہ ہیں اور اگر اس نے اپنے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو وقت سے بہت پہلے ہی اس کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے واضح کیا کہ صیہونیوں نے اپنے حالیہ اقدامات کا نتیجہ دیکھ لیا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں جس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ صیہونیوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ صورتحال آئندہ بھی پیش آسکتی ہے اور حالات اس سے بھی زیادہ گمبھیر ہوسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close