مشرق وسطی

اسرائیل کا کوئی بھی ہوائی اڈہ حماس کے میزائیلوں سے محفوظ نہیں، اسرائیل کا اعتراف

شیعہ نیوز: صیہونی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نے غزہ کی 12 روزہ جنگ میں حتی اسرائیلی طیارے کو گرانے کی بھی کوشش کی تھی۔

فارس نیوز کے مطابق صیہونی ائرفورس کے سربراہ ” آمیکام نورکین” نے 12 روزہ جنگ کے نئے پہلوؤں کا انکشاف کیا ہے۔

صیہونی چینل 12 کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں ضمنی طور پر "سیف القدس” سے موسوم جنگ میں فلسطینی استقامتی محاذ کی فتح کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے فوجی اڈے حماس کے میزائیلوں کی رینج میں ہیں اور حتی انہوں نے حال ہی میں ہمارے ایک طیارے کو اپنے میزائیل کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی 12 روزہ جنگ کے دوران فلسطینی استقامتی محاذ نے صہیونی فضائیہ کے فوجی اڈوں کو خاص طور سے اپنے ميزائیل حملوں کا نشانہ بنایا تھا، حتی کہ دورترین مقامات پر واقع فوجی اڈے بھی غزہ سے فائر کئے جانے والے میزائیلوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close