مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کریں گے: قطر کا اعلان

شیعہ نیوز: قطر نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کریں گے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کا اسرائیل کے ساتھ تنازع حل نہیں ہوتا اس وقت تک صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری بعید ہے۔

انہوں نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ بہترروابط کیلئے جنہوں نے قطر کا ساڑھے تین سال کا محاصرہ جنوری 2021 میں ختم کیا امید کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباو کے تحت متحدہ امارات، بحرین اور سوڈان نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔ ان ممالک کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے اقدام کو دنیا بھر میں فلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری قراردیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close