مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تل ابیب کی حماقت کا منہ توڑ اور غیر متوقع جواب دیا جائے گا: حماس

شیعہ نیوز: فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اگر کوئی حماقت کی تواسے منہ توڑ اور غیرمتوقع جواب دیا جائے گا

روزنامہ الاخبار نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے منگل کو زور دے کر کہا ہے کہ صیہونیوں کے جرائم جتنا بڑھیں گے استقامتی کارروائیوں میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوگا ۔

تحریک حماس نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت اپنے جرائم میں اضافہ کرے گی تو استقامتی فورسس کے حملے بھی بڑھیں گے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما نے بھی بیت المقدس میں صیہونیوں کے نئے جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیت المقدس کے شہریوں اور دیگر فلسطینیوں کو انتفاضہ رمضان میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ذریعے تحریک حماس کو دھمکی آمیز پیغام بھیجوایا ہے کہ اگر صیہونی کالونیوں پر اس کے راکٹ حملے بند نہ کئے گئے تو غزہ پٹی کو سخت حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

غزہ پٹی کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں پرگذشتہ تین راتوں سے استقامتی گروہ پےدرپے راکٹ حملے کرتے رہے ہیں جس کے باعث صیہونیوں کی نیند حرام ہوگئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close