پاکستانی شیعہ خبریں

اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئے پاکستان پر دباؤ امت مسلمہ سے غداری ہے، علامہ باقر زیدی

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لئے عرب ممالک کے پاکستان پر دباؤ کو امت مسلمہ سے سنگین غداری قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں کی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے بھیانک نتائج دہشت گردی اور شدت پسند جماعتوں کی صورت میں قوم آج تک بھگت رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا واضح مؤقف موجود ہے، اسرائیل پر کسی بھی قسم کی لچک بانی پاکستان کے نظریات سے انحراف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ فلسطین پر اپنے اٹل نظریات اور اصولی موقف سے اقوام عالم کو آگاہ کر رکھا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس کو تسلیم کرنے کا مطلب مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حق خودارادیت سے دستبرداری اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم کرنا ہے، پاکستان اور عرب ممالک کے عوام یہود و ہنود کی اسلام دشمن پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں، عرب ممالک کے حکمران ذاتی خواہشوں کے اسیر ہیں اور طاقت و اختیارات کے زور پر عوامی خواہشات کے برعکس من پسند فیصلوں کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ صورتحال نہ بدلی تو بہت جلد عرب ممالک کے عوام اپنے حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button