مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل میں مذہبی اجتماع میں بھگدڑ،44 ہلاک اور 150 زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیل میں مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 200 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں یہودیوں کے مذہبی اجتماع میں ایک پل کے گرنے اور بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں اسٹیج گرنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئیں۔

اس واقعہ میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہودیوں کا مذہبی میلہ اسرائیل کے شہر میرون میں کل رات جاری تھا جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد سالانہ عوامی اجتماع میں شریک تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close