اسرائیل کو لبنان میں اپنے گھناؤنے جرم کا جواب دینا ہوگا، سعید ایروانی
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے لبنان میں اسرائیل کے سائبر دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اس گھناؤنے جرم اور جارحیت کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ صرف چند گھنٹے قبل ایک سائبر دہشت گردانہ کارروائی میں اس حکومت نے بیروت میں مواصلاتی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں بیروت میں ایران کے سفیر سمیت ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اپنے جرم کی بھاری قیمت چکائے گا، حزب اللہ لبنان کا بیان
اقوام متحدہ میں ایران کے اعلی سفارت کار نے مزید کہا کہ ایران لواحقین کے اہل خانہ اور لبنانی حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی حکومت کے اس تباہ کن اور دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی حکومت کو اس گھناؤنے جرم کا جواب دینا چاہیے۔
اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں ایروانی نے کہا: ہماری نظر میں نہ صرف فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کیا جانا چاہیے بلکہ اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی اقدامات سے اقوام متحدہ کے اراکین میں احساس ذمہ داری بیدار ہونا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی چھٹی شق کے مطابق اس حکومت کی رکنیت پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے زور دیا کہ حالات کی نزاکت اور فلسطین پر قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں نیز اقدامات کے خاتمے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایران قرارداد کے حق میں ووٹ دے گا۔