Uncategorized

اسرائیل، حزب الله کیساتھ جنگ لڑنے کیلئے تیار نہیں، صیہونی حکام

شیعہ نیوز: صیہونی کابینہ کے ناظر "میتن یاہو اینجل مین” نے نتین یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی ایک رہورٹ میں اعلان کیا کہ اسرائیل شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب‌ الله کے ساتھ جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اس رپورٹ میں انہوں نے حزب‌ الله کے ساتھ جنگ کی صورت میں شمالی مقبوضہ علاقوں سے آبادی کے انخلاء اور نقل مکانی کے موضوع پر صیہونی وزیر جنگ "یوآف گیلنٹ” و وزیر امور داخلہ "موشہ آربل” کے درمیان اختلافات کا ذکر کیا۔ میتن یاہو اینجل مین نے کہا کہ ان دونوں وزارتوں میں اختلاف اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ جنگ کے لئے حالیہ ماحول اسرائیل کے لئے مناسب نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں ہر ایک وزارت دوسری کو مقبوضہ سرزمین میں آبادی کے انخلاء کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔ اسی وجہ سے وزارت امور داخلہ، وزارت جنگ اور امدادی اداروں کے درمیان بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس دوران صیہونی چینل کان 11 نے حزب الله سے نمٹنے کے حوالے سے اسرائیلی کابینہ میں اختلافات کا انکشاف کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button