مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل آئندہ مزید شکستوں اور ناکامیوں کے لئے تیار رہے: یمنی رہنما

شیعہ نیوز:سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اتوار کی شام اپنے ایک خطاب میں کہا کہ اس وقت یمن کو اُس جارحیت کا سامنا ہے جس کی نگرانی امریکہ کر رہا ہے اور اس کا نقشہ غاصب صیہونی حکومت اور برطانیہ نے مل کر تیار کیا جسے انکے نمکخوار عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

الحوثی کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پر جاری صیہونی جارحیت اور اسکے مظالم، خود صیہونی دشمن کے زوال کو رقم کریں گے۔ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی استقامت اور صیہونی دشمن کی حالیہ معرکہ آرائی کا ایک اچھا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ صیہونیوں کے خلاف ہونے والی جد وجہد میں ایک نئی جان پڑ گئی اور یہ فلسطینی بھائیوں کی آپسی ہماہنگی اور اتحاد و ہمدلی کے ذریعے ہی ممکن ہو پایا۔

سید عبد الملک نے کہا کہ سامراج کی کوشش یہ ہے کہ خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستی پر عرب اور اسلامی ممالک کو آمادہ کر کے فلسطین کی طرف سے توجہ ہٹا دی جائے مگر اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر فلسطین کی دلیر اور شجاع قوم کی پشت پناہی کریں۔

یمن کی قومی حکومت کے سربراہ نے صاف لفظوں میں کہا کہ آخری اور نہائی کامیابی حاصل ہونے تک صیہونی دشمن کو مستقبل میں مزید شکستوں اور ناکامیوں کا منھ دیکھنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button