مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

12 روزہ جنگ میں دشمن سے اپنی طاقت اور قدرت کا لوہا منوایا: تحریک جہاد اسلامی

شیعہ نیوز: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے 12 روزہ سیف القدس جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ نے غاصب صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیا۔

زیاد نخالہ نے مزید کہا کہ اسلامی مزاحمت نے 12 روزہ جنگ کے دوران دشمن سے اپنی طاقت اور قدرت کا لوہا منوا لیا ۔ دشمن کی طرف سے اسلامی مزاحمت کی کامیابی کو کمرنگ بنانے کی تلاش و کوشش جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت پہلے کی نسبت بہت زیاد قوی اور مضبوط ہوگئی ہے اور اسرائيل کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

ادھر فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے محلہ سلوان میں فلسطینی جوانوں اور اسرائیل فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئي ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close