مشرق وسطی

اسرائیل کی جارحیت جاری، 7 سالہ فلسطینی بچہ شہید

xشیعہ نیوز:اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت لحم میں ایک سات سالہ فلسطینی بچے کا پیچھا کیا اور وہ اپنی جان بچانے کیلئے ایک بلند جگہ سے نیچے گر کر شہید ہو گیا۔

موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسکول سے گھر جانے والے بچوں کا پیچھا کیا اور 7 سالہ فلسطینی بچہ "ریان یاسر سلیمان” ایک بلند جگہ سے نیچے گر گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم اس کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا اس لئے اس کی موت واقع ہوئی۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے روز جنوبی الخلیل کے علاقے میں واقع "الهاجریة” اسکول پر چڑھائی کی، کلاس روم کو نقصان پہنچایا اور اساتذہ اور بچوں کو زدو کوب کیا جس کے نتیجے میں کئی اساتذہ اور بچے زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اس نئے سال میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں اب تک 35 فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button