مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کا بڑا حملہ ، اسرائيلی ایئر بیس کو بنایا نشانہ

شیعہ نیوز: صہیونی فوجی ائربیس ” حتسریم” پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں ہفتے کی صبح صیہونی فوجی ائربیس ” حتسریم ” پر چند راکٹ داغے جانے کی خبردی ہے۔

القسام بریگیڈ سے وابستہ یونٹ نے مقبوضہ شہر عسقلان پر بھی چند راکٹ فائر کئے جانے کی رپورٹ دی ہے تاہم شدید سنسر اور کڑی نگرانی کی وجہ سے ابھی تک ان حملوں سے متعلق تفصیلات میڈیا پر نہیں آسکی ہیں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے شہریوں پر جنون آمیز طریقے سے ببماری کی ہے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے استقامتی گروہوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے دعووں کے باوجود صیہونی ٹھکانوں پر غزہ سے راکٹ داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close