مشرق وسطی

قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ تعاون کے بارے تمام شپنگ کمپنیوں کو یمن کا انتباہ

شیعہ نیوز:یمنی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے غزہ کے خلاف جاری انسانیت سوز اسرائیلی جنگ کے دوران قابض صیہونی رژیم اور اس کے حامیوں کے علاوہ، دنیا بھر کے لئے جہاز رانی کی آزادی پر زور دیا ہے۔ اپنے تازہ خطاب میں مہدی المشاط نے تاکید کی کہ یمن، ان فریقوں کے خلاف حملہ کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا کہ جن کا قابض صہیونی دشمن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن نے جہاز رانی کی عالمی کمپنیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے انسانی بنیادوں پر، آپریشنز کا ایک مرکز بھی قائم کیا ہے تاکہ نقصان سے ممکنہ حد تک بچا جا سکے۔

اعلی یمنی رہنما نے تاکید کی کہ شپنگ کمپنیوں کو یمنی مسلح افواج کے جاری کردہ احکامات و فیصلوں پر عمل کرنا چاہیئے تاہم جو فریق اس کو نظر انداز کریں گے اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہوں گے۔ مہدی المشاط نے عالمی شپنگ کمنیوں کو نصیحت کی کہ وہ قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے ساتھ اقتصادی تعاون سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ مکمل نظم و ضبط اور روز افزوں پیشرفت کی حامل یمنی مسلح افواج، غزہ کے خلاف جاری اسرائیلی جنگی جرائم کو روکنے اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے کے لئے اپنے تمام مزاحمتی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button