مشرق وسطی

خان یونس پر اسرائیلی حملہ، 13 فلسطینی شہید، تعداد 11 سے متجاوز

شیعہ نیوز: جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں شہید افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری 37ویں روز بھی جاری رہی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک محصور علاقے میں اسرائیلی بمباری سے 11 ہزار 78 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 4 ہزار 506 بچے اور 3 ہزار 27 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 27 ہزار 490 افراد زخمی ہیں جس میں 8 ہزار 663 بچے اور 6 ہزار 327 خواتین شامل ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 183 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 44 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ دوسری جانب فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں واقع شہر خان یونس کے ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری اس قدر شدید تھی کہ اس کی وجہ سے آس پاس کے مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button