مشرق وسطی

شام، دمشق کے گرد و نواح میں اسرائیلی حملے

شیعہ نیوز: عرب میڈیا نے شامی دارالحکومت دمشق کے گرد و نواح میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے شدید ہوائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔ عراقی چینل صابرین نیوز نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ شامی ہوائی دفاع نے جارح میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس حوالے سے مقام میڈیا نے وقوعے کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے القلمون میں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ دمشق کے نواحی شہر القطیفہ پر بھی اسرائیلی حملوں سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بعد ازاں مقامی میڈیا نے ہی اعلان کیا کہ القطیفہ میں سنے گئے مہیب دھماکوں کی وجہ وہاں سے 30 کلومیٹر دور واقع شہر یبرود پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملے تھے۔ مقامی میڈیا نے مزید لکھا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شہر یبرود میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ان حملوں کے باعث وقوع پذیر ہونے والے دھماکے اس قدر شدید تھے کہ رات کی تاریکی میں انہیں شہر القلمون سے بھی دیکھا گیا ہے۔

اس بارے فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مقبوضہ شامی علاقے گولان ہائٹس سے دارالحکومت دمشق کی جانب بڑی تعداد میں میزائل فائر کئے تھے جبکہ المیادین نے اعلان کیا ہے کہ شامی ہوائی دفاع نے دمشق کے نواحی علاقوں القلمون اور القسطل کی جانب فائر کئے گئے اکثر اسرائیلی میزائلوں کو ہوا میں تباہ کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button