مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ، مزید 13 رہائشی شہید اور متعدد زخمی

شیعہ نیوز:  غزہ میں اسرائیل فوج کی طرف سے غزہ کے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ تازہ کارروائیوں کے دوران غزہ کے 13  رہائشی شہید ہو گئے ہیں۔

یہ سب فلسطینی  غزہ کے علاقے خان یونس کے علاقے میں کی گئی جنگی کارروائی  میں خواتین اور فلسطینی  بچوں سمیت شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن کی تشویشناک صورت حال، صہیونی آبادکاری روک دی جائے، روس

مقامی ذرائع کے مطابق ان میں ابو مسلم خاندان کے دس افراد بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے ابو مسلم گھرانے کا اس سے پہلے کی  گئی بمباری سے گھر تباہ کیا تھا۔

بعد ازاں اس خاندان نےگھر کے ملبے پر خیمہ لگا لیا۔ اسرائیلی فوج نے اس خیمے کو بھی بمباری کا نشانہ بنا کر خاندان کے بقیہ افراد کو قتل کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابو مسلم  خاندان کو توقع تھی کہ اب اسرائیلی فوج کم از کم اس خیمے کو نشانہ نہیں بنائے گی۔ کیونکہ اب اسرائیلی فوج کا اولین ہدف بننے والا گھر کئی دوسرے گھروں کے ساتھ  پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے۔ مگر اسرائیلی فوج نے اس خیمے پر بھی اتوار کے روز بمباری کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button