مشرق وسطی

صیہونی دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

شیعہ نیوز:صیہونی دہشتگردوں (فوجیوں) نے نابلس شہر میں ڈرائیونگ کر رہے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کے سبب بلال عدنان رواجبه شہید ہو گیا۔

صیہونی دہشتگردوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان اُن پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ صیہونی دہشت گرد روزانہ کی بنیادوں پر اپنے من پسند بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں پر یا تو فائرنگ کرتے ہیں یا انہیں اغوا کر لے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے مغربی کنارے اور غزہ کی تمام گزرگاہوں کو کورونا کے بہانے بند کر دیا ہے اور وہ اس وبائی بیماری کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close