پاکستانی شیعہ خبریں

فلسطین میں رہائشی آبادی پر اسرائیلی بمباری انسانیت سوز مظالم اور کھلی دہشتگردی ہے، محمد حسین حیدری

شیعہ نیوز:جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا کہ فلسطینی عوام سے پاکستانی عوام کا اظہار یکجہتی ملت پاکستان کا شرعی اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے، جس میں کوتاہی نہیں کریں گے۔ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز صہیونی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی صہیونی مظالم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ تمام طاقت و وسائل رکھنے کے باوجود ناصرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو حمایت سمجھ کر اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

عالم اسلام کو یہ سوچنا ہوگا کہ اگر اس طرح سے خاموش رہے تو تشدد اور جارحیت صرف اسرائیل اور فسلطینیوں تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ دوسرے ممالک بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے۔ فلسطین میں عورتوں، بچوں اور رہائشی آبادی پر بمباری اسرائیل کی جانب سے جاری انسانیت سوز مظالم اور کھلی دہشت گردی ہے، مسلم امہ کے حکمران مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے لئے اپنے ذاتی مفادات ختم کرتے ہوئے متحد نہ ہوئے تو تباہی و بربادی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close