مشرق وسطی

غرہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 118 فلسطینی شہید، 190 زخمی

شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 15 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118فلسطینی شہید اور 190 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صیہونی حکومت نے مزيد پندرہ بار جرائم و قتل عام کا ارتکاب کیا ہے جس کے دوران 118 لوگ شہید اور 190 دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل جنگ بندی پر تیار، حماس نے بھی مثبت جواب کا اشارہ دے دیا، ماجد الانصاری

بیان کے مطابق مزید 118 لوگوں کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پٹی میں شہیدوں کی تعداد 27 ہزار 19 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 139 تک پہنچ گئی ہے۔ شہداء میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ اسرائیلی فوج ان تک ایمبولینسوں کو پہنچنے سے روک رہی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button