
مشرق وسطی
غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 27,478 ہو گئی
شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی تعداد 27,478 اور 66,835 زخمی ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 خاندانوں کا قتل عام کیا جس میں 113 شہید اور 205 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : القسام مجاہدین نے 15 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 43 جنگی وہیکل کو اڑا دیا
صیہونیوں نے اب تک 66 ہزار 835 فلسطینیوں کو زخمی اور معذور بھی کیا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہداء کی لاشیں اور زخمی تڑپ رہے ہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔