دنیا

اسرائیلی کمانڈروں نے نیتن یاہو کو شمالی محاذ میں نئے ایڈونچر سے خبردار کیا

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج کے کمانڈروں اور سیکورٹی اداروں کے اعلی حکام نے شمالی محاذ پر نیتن یاہو کابینہ کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف خبردار کیا۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلی حکام نے نیتن یاہو کابینہ کے شمالی محاذ میں جاری اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی کابینہ نے لبنانی پیجر ڈیوائس میں دھماکوں کا فیصلہ کیا تھا، امریکی ذرائع ابلاغ

مذکورہ اخبار نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان کارروائیوں سے نہ صرف لبنان بلکہ پورے خطے میں ایک ہمہ گیر جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مذکورہ ذرائع نے نشاندہی کی کہ یہ اشتعال انگیز اقدامات اپنے خطرات کے باوجود شمالی سرحدوں کے صیہونی آبادکاروں کو مقبوضہ بستیوں میں واپس بھیجنے میں مؤثر ثابت نہیں ہو سکتے، کیونکہ شمالی سرحدوں پر حزب اللہ قدم جما چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button