دنیا

امریکی حکام کے آئي فونز پر اسرائیل کا سائبر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جاسوسی فرم این ایس او گروپ نے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کرلئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی فرم NSO گروپ نے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کرلئے ہیں۔

رائٹرز نے یہ انکشاف جمعرات کو کیا تھا تاہم اس کی تصدیق آج امریکی نشریاتی ادارے واشنگٹن پوسٹ نے بھی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اصل میں 11 امریکی حکام کے ایپل آئی فونز کو ہیک کیا گیا تھا.

واضح رہے کہ اسرائیلی فرم نے اس سال کے شروع میں اس وقت عالمی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا جب بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس کی ایک تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس کے اسپائی ویئر کو سیکیورٹی فورسز اور آمرانہ حکومتیں کئی ممالک میں صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف استعمال کرتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button