مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں مجاہدین کے ہاتھوں اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ

شیعہ نیوز: فلسطینی مجاہدین نے غزہ میں اسرائیلی ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ غزہ میں جاسوسی کے دوران فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری

تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مشرقی شہر رفح کی فضاؤں میں محو پرواز اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارے کو فلسطینی مجاہدین نے سرنگون کردیا ہے۔

دراین اثناء غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں گشت کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینی جوانوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ القدس بریگیڈ کے مطابق الشجاعیہ میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تن بہ تن لڑائی کے دوران دشمن کے کئی سپاہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button