مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کے حملے میں 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

شیعہ نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک پندرہ سالہ فلسطینی بچے احمد زاھی بنی شمسہ کو شہید کردیا۔

احمد کو جبل صبیح کے مقام پر اسرائیلی فوج  نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ جبل صبیح کے مقام پر گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک چار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی بچے احمد زاھی ابو شمسہ کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے تشویشانک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ جبل صبیح میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اب تک چار فلسطینی محمد حمایل، زکریا حمائل عیسیٰ برھم اور طارق صنوبر شہید ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button