مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کا خوف، اسرائیلی فوج نے اپنے ہی2 کمانڈرز ہلاک کردیئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقاومت اور فلسطینیوں کا خوف اسرائیلی فوج پر سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی سمجھ کر اپنے ہی 2 کمانڈرز کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی 2 افسران کو ہلاک کردیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فوجیوں کو افسران کی غلط شناخت ہوئی اور آئی ڈی ایف نے غلطی سے گولی مار کراپنے ہی 2 افسروں ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 28 سالہ میجر اوفیک ہارون اور 26 سالہ میجر اتمر الہار کے اہلخانہ کو مطلع کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں داعشی دلہن امریکہ جانے کے لئے بے تاب

اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ یونٹ میں موجود ایک سپاہی نے فلسطینیوں کے ممکنہ حملے کے تناظر میں صورتحال کا صحیح تعین نہیں کیا اور اس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی افسران ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد انہیں ایک اور فوجی نے گولی مار دی۔

واضح رہے کہ دنیا کے سامنے خود کو بہادر پیش کرنے والے اسرائیلی فوجی، فلسطینیوں اور مقاومت سے شدید خوفزدہ ہیں اور ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں جس کے باعث اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button