مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج کا رفح کے مشرقی علاقے پر زمینی حملہ

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے مشرق میں فوجی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیلی فورسز کے زمینی حملے کی خبر دی ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق صہیونی فوج کے ترجمان آویخای ادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح کے مشرق میں حماس کے ٹھکانوں پر باقاعدہ حملے کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے غیر مستحکم رویے سے ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون متاثر نہیں ہونا چاہیے

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ کابینہ نے رفح پر حملے پر اتفاق کیا ہے تاکہ صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس پر دباؤ میں اضافہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحانہ حملوں کے بعد 15 لاکھ افراد رفح میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے صہیونی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے رفح پر حملے کی صورت میں لاکھوں فلسطینی شہید ہوجائیں گے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ گوتریش نے رفح پر ممکنہ صہیونی حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button