مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی افواج شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر دمشق کے قریب جا پہنچیں

لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے فوجی ٹینک دمشق کے قریب پہنچ چکے ہیں، شامی فوجی ہیڈکوارٹرز اور کئی ائیربیسز پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی، جس میں درجنوں لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے

شیعہ نیوز: معزول صدر بشار الاسد کے فرار ہونے کے بعد شام میں عدم استحکام کی صورتحال ہے، جبکہ اسرائیلی افواج نے اس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر دمشق کے قریب دفاعی اہداف پر بڑا حملہ کر دیا۔

لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے فوجی ٹینک دمشق کے قریب پہنچ چکے ہیں، شامی فوجی ہیڈکوارٹرز اور کئی ائیربیسز پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی، جس میں درجنوں لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری

اس کے علاوہ دمشق میں میزائل دفاعی نظام، زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل اور میزائلوں کی تیاری کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے بفر زون میں مزید علاقے پر قبضہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب، ایران اور قطر نے اسرائیلی قبضے میں توسیع اور شام پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے، اسرائیلی اقدام شام میں سکیورٹی بحالی کا موقع تباہ کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ ادھر مصر نے گولان میں اسرائیلی قبضے کو کُھلا ڈاکا قرار دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button