مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج کا قریوت قصبے پر دھاوا ،دو فلسطینی بچے زیرحراست

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے نابلس کے جنوب مشرق میں قریوت قصبے پر ہلہ بولا جس کے دوران متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

مقامی رہنما بشار القریوتی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے صیہونی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قصبے کے جبوبی حصے پر دھاوا بولا اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

رقیوتی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی چند گھروں میں زبردستی گھسے اور انہیں چوکی کے طور پر استعمال کیا جس کی وجہ سے مقامی رہائشیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

اس کے نتیجے میں بہت سے شہری جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے کو اشک آور گیس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کچھ نوجوانوں اس دوران ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی بھی ہوئے ۔

دوسری جانب فلسطینی اسیران اور اپنی سزا پوری کرن والے اسیران کی کمیٹی نے کہا کہ 18 سال سے کم دو فلسطینی بچوں کو اسرائیلی حکام نے بغیر کسی مقدمے یا الزام کے انتظامی حراست میں لے لیا جو مجدو جیل میں قید ہیں۔

کمیشن کے مطابق ایک بچہ جسکی شناخت نضال عامر کے نام سے ہوئی کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے گذشت سال اغوا کیا تھا اور جلد ہی سے انتظامی حراست میں جیل بھیج دیا تھا ۔

جبکہ دوسرا بچہ حافظ زیود کو اسرائیلی فوج نے گذشتی ماہ اغوا کیا تھا اور چار ماہ کے لیے انتظامی حراست میں بھیج دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button