مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی کاشت کاروں پر فائرنگ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےجنوبی علاقے خان یونس میں درندازی کی اور وہاں پر مقامی فلسطینی کاشت کاروں پر فائرنگ کی اور فلسطینی کاشت کاروں کے کھیتوں  پر مہلک اسپرے کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس میں سرحد کے قریب کھدائی کی۔

ادھر شمالی غزہ میں مشرقی جبالیا کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی کاشت کاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد فلسطینی کاشت کارکھیت چھوڑ کر گھروں کو جانے پر مجبور ہوگئے۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت زراعت نے غزہ کی پٹی کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی طرف سے زہریلے اور انتہائی تباہ کن اسپرے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے علاقوں کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینی کاشت کاروں کی زیرِ کاشت اراضی، کھیتوں میں کھڑی فصلوں ، باغات اور سبزیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی کاشت کاروں کی اراضی پر صیہونی فوج کی طرف سے مہلک اسپرے کرنا اور اس کے نتیجے میں فصلوں اور سبزیوں کا اتلاف معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ کی گئی ہیں۔ تقریبا 2000 دونم علاقے پر کھڑی فصلیں تباہ کی گئیں جس کے نتیجے میں ایک تہائی ملین ڈالر کی رقم کا نقصان ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button