مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں 121 یہودیوں کا قبلہ اوّل پر دھاوا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی شرپسندوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 121صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والی اسرائیلی میڈیا کےمطابق اتوار کو پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 121 صیہونی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے 62 صیہونی آباد کاروں نے مراکشی دروازے کے قریب جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پرکڑی پابندیاں عائد کررکھی تھی اور انہیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔

صیہونی آباد کار سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میںد اخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر صیہونی آباد کاروں کے دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں صیہونی آباد کار فوج اورپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر صیہونی آباد کار مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button