مشرق وسطی

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان شہید

شیعہ نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اتوار کےروز ایک دہشت گرد صیہونی فوجی نے نہتے فلسطینی لڑکے کو اسپتال کے باہر بے دردی کے ساتھ تشدد کرتے ہوئے شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی اہلکار نے 18 سالہ فلسطینی عامر عبدالرحیم صنوبر کو اس کی گاڑی سے اتارا اور اس کی گردن پر بندوق کے بٹ مارے، جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر دم توڑ گیا۔یہ واقعہ رام اللہ اور نابلس کے درمیان ترمسعیا کے مقام پر پیش آیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے صنوبر کی گاڑی روکی اور بغیر کسی وجہ کے اسے گھیسٹ کر باہر نکالا۔ اس کے بعد اس پر وحشیانہ تشدد شروع کردیا گیا۔ قابض‌فوجی نے اس کی گردن پر بندوق کے بٹ مارے جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوگیا۔ اسے قریب ہی فلسطین میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شہید صنوبر کے جسم اور گردن پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ اسے بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ  بنا کر شہید کیا گیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close