مشرق وسطی

اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں ایک مسجد شہید کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوجیوں نے اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس بار غرب اردن کےشہر الخلیل میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے بولڈوزروں نے پیر کو الخلیل کے جبل جھور علاقے پر یلغار کرکے ایک زیرتعمیر مسجد کو شہید کردیا۔

صیہونیوں کا دعوی ہے کہ یہ مسجد ایسے علاقے میں واقع ہے جو اسرائیل کے زیرکنٹرول ہے۔

اسرائیلی حکومت نے رواں سال کے دوران غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں اور تعمیراتی پروجیکٹوں کو ڈھانے کا سلسلہ کافی تیز کردیا ہے۔

اسرائیلی حکومت صیہونی کالونیوں کی توسیع کے لئے مقدس مقامات کو ڈھانے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔

دوسری جانب پیر کی صبح پینتیس اسرائیلی فوجیوں اور دسیوں صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصیٰ اور مسجد قبہ الصخرہ پر حملہ کردیا اوراس کی بے حرمتی کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button