مشرق وسطی

اسرائیلی پابندیاں: 18 ہزار فلسطینی بچے اسکول جانے سے محروم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام کی طرف سے مقبوضہ عرب علاقوں میں فلسطینیوں پر عائد کردہ پابندیوں کے باعث ہزاروں فلسطینی بچے اسکول جانے سے محروم ہیں اور ان کے مستقبل کو داؤ پرلگا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام کی طرف سے جزیرہ نما النقب کے 18 ہزار بچوں کو اسکول جانے سے روک کر ان کے مستقبل تاریک کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں صیہونی ریاست کی وزارت تعلیم اور علاقائی کونسل کے درمیان عرب آبادی کے بچوں کے اسکولوں کے اخراجات اور بجٹ پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی عرب بچوں پر اسکول جانے پرپابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی اس وقت برقرار رہے گی جب تک اسرائیلی علاقائی کونسل اور وزارت تعلیم کے مابین جاری اختلافات ختم نہیں ہوجاتے۔

مقامی عرب باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو رواں سال کے آغاز سے اسکولوں میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔ بچوں کو اسکولوں میں جانے سے روکنے کے لیے وزارت تعلیم اور علاقائی کونسل کے درمیان غیرتسلیم شدہ عرب بستیوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور تعلیمی بجٹ پر اختلافات بتائے جا رہےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button