مشرق وسطی

اسرائیل کا جنوبی شام کے علاقوں پر گولہ بھاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خبری ذرائع نے کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے شام پر تازہ جارحیت کرتے ہوئے جنوبی شام کے علاقے پر توپوں کے گولے داغے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی فوج نے قنیطرہ کے علاقے الحریه پر توپوں کے گولے داغے۔ اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان کے علاقے میں اسرائیل کے جاسوس طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے پروازیں کیں۔

صیہونی فوج شام میں سرگرم دہشتگرد ٹولوں کی حمایت و مدد کے تناظر میں شامی فوج کی چھاؤنیوں اور بنیادی تنصیبات کو آئے دن نشانہ بناتی رہتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کا بحران 2011 میں شروع ہوا جس کا مقصد خطے کے حالات کو صیہونی حکومت کے مفاد میں بدلنا تھا لیکن شامی فوج ایران اور روس کی حمایت سے دہشتگرد گروہ داعش کی کمر توڑنے میں کامیاب رہی۔

اس وقت باقی بچے دہشتگرد بھی شکست کے قریب ہیں جس سے اسرائیل کو سخت تشویش لاحق ہے، کیونکہ وہ جنگ و خونریزی میں اپنے ناجائز وجود کی بقا دیکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button