مشرق وسطی

اسرائیلی تشدد کے خلاف فلسطینی قیدیوں کا احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جیل میں قید اسیروں نے اسرائیلی جیلروں کے ظلم و تشدد کے خلاف اعتراض درج کراتے ہوئے انکی نام نہاد عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی نگراں تنظیم کے حوالے سے القدس العربی روزنامہ نے خبر دی ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران صیہونی حکومت نے چھے فلسطینی قیدیوں کے سرنگ کھود کر فرار ہو جانے کے بعد انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے تحت جیلوں میں قید فلسطینیوں کو بری طرح تشدد اور انتہا پسندانہ اقدامات کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ان اقدامات کے تحت صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کو جسمانی ایذا رسانیوں کے ساتھ ساتھ رات میں کئی گھنٹوں تک ان سے تفتیش بھی کرتی ہے۔اس وقت تقریبا چار سو پچاس ایسے فلسطینی قیدی ہیں جن کو صیہونی حکومت نے کسی مقدمہ کے بغیر ہی جیل میں بند کر رکھا ہے اور انہیں صیہونیوں کے تشدد اور جسمانی ایذارسانیوں کا بھی سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے ان اقدامات کے جواب میں بعض فلسطینی قیدیوں نے نام نہاد صیہونی عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے اور حتیٰ دواؤں کے استعمال سے پرہیز کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button