دنیا

غزہ میں اسرائیلی جنگ نے دو تہائی اسکول تباہ کردیے، فیلیپ لازارینی

شیعہ نیوز: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر فیلیپ لازارینی نے کہا ہے کہ ”اسرائیل نے غزہ پر 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے ایجنسی کے دو تہائی اسکولوں پر بمباری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں کےدوران اسرائیلی قابض افواج نے اونروا کے زیرانتظام چار اسکولوں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کیا۔

لازارینی نے X پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "غزہ میں گذشتہ چار دنوں کے دوران 4 اسکولوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں UNRWA کے دو تہائی اسکولوں پر بمباری کی گئی ہے، جن میں سے کچھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، اور ان میں سے کئی کو شدید نقصان پہنچا ہے”۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 50 فلسطینی شہید اور 54 زخمی

انہوں نے کہا کہ "9 ماہ کی جنگ کےدوران ہمارے سامنے قتل و غارت بلا روک ٹوک جاری ہے”۔

لازارینی نے اس بات پر زور دیا کہ "غزہ بچوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں رہی۔ بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح بے توقیری نیا معمول نہیں بن سکتا‘‘۔

لارازینی نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ ہم اپنی انسانیت کو کھو دیں جنگ روکی جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button