مشرق وسطی

اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام کے علاقوں پر بمباری

شیعہ نیوز: نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق اور صوبہ درعا کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق میں ریف کے دیہی علاقوں اور درعا صوبے پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جوہری صلاحیتوں کے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے، اسحاق ڈار

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں الکسوہ کے علاقے میں شامی فوج کے فرسٹ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر 4 دفعہ بمباری کی۔

المیادین کے مطابق جنوبی شام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی یہ زمینی جارحیت بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک کی سب سے وسیع جارحیت ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button