مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنوبی لبنان میں اسرائیلی گولہ باری سے دو شہری شہید

شیعہ نیوز: جنوبی لبنان کے علاقے بعلبک ہرمل میں جنتا قصا کے علاقے پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

قومی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دشمن کے ڈرون نے مشرقی لبنان کے پہاڑی سلسلے کے مضافات میں جنتا کے علاقے میں شارع کے علاقے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو شہید اور دو زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی نظام میں انصاف، احترام اور امن کا مطالبہ، علی بحرینی

لبنان کی سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی شام مغربی لبنانی سیکٹر میں علما الشعب اور ناقورہ قصبوں کے درمیان گولہ باری کی۔

لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے علما الشعب میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فائر کیے جانے والے روشنی کے گولوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

منگل کو قابض اسرائیلی فوج کے طیارے نے ہرمل شہر کے اوپر درمیانی اونچائی پر اور صیدا شہر کے اوپر کم اونچائی پر پرواز کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button