دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو حکومت کی تشکیل میں ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر نئی مخلوط حکومت کی تشکیل میں ناکام رہے ہیں اور انھوں نے اب اس مقصد کے لیے کوششیں ترک کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی صدر نے نیتن یاھو کی حکومت سازی میں ناکامی کے بعد ’’بلیو وائٹ‘‘ پارٹی کے سربراہ سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔

نیتن یاہو کے زیر قیادت دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت لیکوڈ نے گذشتہ ماہ اسرائیل میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں صرف 32 نشستیں حاصل کی تھیں۔ نیتن یاہو دوسری مرتبہ دوسری پارلیمانی جماعتوں سے مل کرحکومت سازی کے لیے درکار اکسٹھ ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

صدر ریولین نے ان کے اس فیصلے کے بعد کہا ہے کہ وہ اب مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور انھیں بتائیں گے کہ وہ نیتن یاہو کے سیاسی حریف بینی گانٹز کو وزیراعظم نامزد کرکے نئی حکومت کی تشکیل کی ذمے داری سونپنا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے بینی گینٹز کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔

اسرائیل میں سترہ ستمبر کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں بینی گانتز کی وسطی نظریات کی حامل جماعت بلیو اور وائٹ نے 33 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔اسرائیلی صدر ریولین نے ان انتخابات کے بعد بنیامین نیتن یاہو کو پانچویں مدت کے لیے وزیراعظم نامزد کرکے نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی تھی اور انھیں اس مقصد کے لیے اٹھائیس دن کی مہلت دی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button